: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سرینگر،25اگسٹ(ایجنسی) کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے چل رہے تشدد کو ختم کرنے اور عام حالات بحال کرنے کے مرکز حکومت کی کوشش کے تحت وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ایک ماہ کے اندر اندر دوسری بار وادی پہنچے اور دورے کے آخری دن جمعرات کو سیکورٹی حالات پر بحث کے لئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی سے ملاقات کی.
اس ملاقات کے بعد راج ناتھ اور محبوبہ مفتی نے مشترکہ طور پر ایک
پریس کانفرنس سے خطاب کیا. وزیر داخلہ نے کہا کہ بچے تو بچے ہیں، اگر وہ اپنے ہاتھوں میں پتھر اٹھاتے ہیں تو انہیں سمجھایا جانا چاہئے. نوجوانوں کو پتھر باز نہ بنانے کی اپیل کی. حالات خراب کرنے والے کی شناخت کی جائے گی.
سنگھ نے تمام کشمیریوں سے وادی کے نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے کی اپیل کی. سنگھ کے مطابق، وہ چاہتے ہیں کہ کل جماعتی وفد کشمیر آئے.
راج ناتھ نے کہا کہ وادی کے حالات کو لے کر انتہائی دکھی ہیں. کشمیر تشدد میں اموات پر پورا ملک ناخوش ہے.